پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پر پہلی مرتبہ محکمہ صحت کے تعاون سے تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا ہے، کمشنر حیدرآباد

منگل 21 جنوری 2020 00:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت کے تعاون سے تقریب تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ اچھا عمل ہے اس سے پولیو مہم میں مصروف عمل اہلکاروں کے جذبے اور سنجیدگی میں اضافہ ہو گا، توقع ہے کہ موثر حکمت عملی اور معیاری مائیکرو پلان کے تحت کام کرتے ہوئے حیدرآباد سے پازیٹیوماحولیاتی سمپل مکمل ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانے سے انکاری کیسز کو بھی آمادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ صحت کی طرف سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم قاسم آباد میں تقریب تقسیم ایوارڈز سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، کمشنر محمد عباس بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ پولیو ایک قومی مسئلہ ہے اس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو دیانتداری اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حیدرآباد مشترکہ طور پر پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب حیدرآباد سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، انہوں نے پولیو مہم کے دوران مصرف عمل اہلکاروں کو مزید دلچسپی سے کام کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر علی میمن ، ڈی ایچ اور حیدرآباد مسعود جعفری نے بھی خطاب کیا، تقریب میں اے سی سٹی محمد ابراہیم ارباب ، اے سی لطیف آباد فراز احمد صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں