ّموجودہ حکومت میں کرپشن کے اضافہ کو ظاہر کیا جارہا ہوتا ہے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

اب عالمی میڈیا انٹر نیشنل ٹرانسپیرنسی کی بات مانے گا یا وزیر اعظم کے کھوکھلے دعوؤں کو تسلیم کریگا،صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل

اتوار 26 جنوری 2020 19:51

5حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیانات پر تعجب اور افسوس ہوتا ہے کہ وہ غیر ملکی دورہ کے دوران عالمی میڈیا کے سامنے جس وقت اپنی حکومت کو کرپشن سے پاک اور شفاف بتارہے ہوتے ہیں اسی وقت انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی طرف سے رپورٹ جاری ہورہی ہوتی ہے جس میں گزشتہ حکومتوں کی نسبت موجودہ حکومت میں کرپشن کے اضافہ کو ظاہر کیا جارہا ہوتا ہے اب عالمی میڈیا انٹر نیشنل ٹرانسپیرنسی کی بات مانے گا یا وزیر اعظم کے کھوکھلے دعوؤں کو تسلیم کریگاجبکہ خود وزیر اعظم حکومت سنبھالنے سے پہلے اسی انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی رپورٹوں پراعتماد کرتے ہوئے اور اس کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے سابقہ حکومتوں کیخلاف ان کی رپورٹوں کو لہرا لہرا کر عوام کو دکھایا کرتے تھے اور آج اسی انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی رپورٹیں جب ان کیخلاف آئیںتو اس کوتسلیم کرنے سے انکار کررہے ہیںاس کی صرف وجہ یہ ہے کہ ریاست مدینہ کا انہوں نے نام لیا لیکن ریاست مدینہ میںقانون کے یکساں بلا تفریق اور بلاامتیازہونے کو اپنی حکومت میں یقینی نہیں بنایا ،مالم جبہ ،پشاور میں جنگلا بس اسکینڈل سے لیکر گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ دار ان کے اردگرد موجود ہیں ان کا آج تک احتساب نہیں کرسکے بلکہ اپنے صوبہ سے احتساب کا محکمہ ہی ختم کردیا اور اپنی پارٹی کے مالی حساب دینے سے مسلسل اجتناب کررہے ہیںایسی صورت میں ملک کی معاشی ، اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر کسی بہتری کی امید نہیں لگائی جاسکتی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں