ٹ* نوجوان آگے بڑھیں اور پیپلزپارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں،عبدالجبار خان

، بلاول بھٹو کی صورت میں پیپلزپارٹی میں نوجوان قیادت نے آکر جس طرح عوام کا مقدمہ لڑا ہے،پیپلزپارٹی رُکن صوبائی اسمبلی

اتوار 26 جنوری 2020 19:51

د*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں اور پیپلزپارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ بلاول بھٹو کی صورت میں پیپلزپارٹی میں نوجوان قیادت نے آکر جس طرح عوام کا مقدمہ لڑا ہے اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اور جب بھی پیپلزپارٹی اقتدارمیں آتی ہے تو غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ مراعات، ملازمت اور تعلیم کے مواقعے فراہم کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اور ملک کے چاروں صوبے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیںکیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا، تبدیلی کے نام پر برسراقتدار آنے والی یہ حکومت عوام کا معیار زندگی تبدیل کرنے کے بجائے انہیں غربت ، بھوک اور افلاس میں مبتلا کررکھا ہے اس لئے اب عوام اس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی اس ملک کی قیادت کرے گی اس لئے نوجوان آگے آئیں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں