انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج

جمعہ 14 فروری 2020 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طالبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خانگی بس کے ڈرائیور اختر پٹھان کے خلاف جامشورو تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے جامعہ سندھ کے ٹرانسپورٹ آفیسر رحمت اللہ شر نے جامشورو تھانہ پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں شیخ الجامعہ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں