ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2020 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے ایم بی انصاری ہال میں ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈ اکٹر فتح محمد برفت نے کی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں معروف براڈ کاسٹر اور ادیب عنایت بلوچ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اس موقع پر ریڈ یو پاکستان حیدرآباد کے اسٹیشن ڈ ائریکٹر علی اکبر ہنگورجو نے کہا کہ ریڈ یو پاکستان کی نشریات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ریڈ یو پاکستان حیدرآباد نے لوگوں میں ثقاتی اور سماجی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سابق کنٹرولر پروگرام گل حسن قریشی, سابق کنٹرولر الاہی بخش بانبھن, سابق ڈ پٹی کنٹرولر علی نواز خاصخیلی, پروفیسر عبدالرزاق چھچھر, ڈ ائریکٹر کلچر حیدرآباد شیر محمد مہر, معروف مصنف عشرت علی خان, سندھ آرٹس کونسل کے صدر رفیق عیسانی, معروف ڈ رامہ آرٹسٹ منظور مراد, ثناء اللہ وسطڑو, محمد موسیٰ چانڈ یو, علی عمران سموں, کے علاوہ میڈ یا اینڈ کمیونیکیشن اسٹیڈ یز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں