سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں، متعدد ڈیری فارمز پر بھاری جرمانے عائد

جمعہ 14 فروری 2020 23:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو کی خصوصی ہدایات پر سرکاری قیمت پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی کی قیادت میں تعلقہ لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والے حاجی منشی، ناگوری ڈیری، فرحان ڈیری ، عظمت ڈیری ، ماشااللہ ڈیری اور سدا بہار ڈیری پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ ہر صورت میں سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجا جائے گا انہوں مزید کہا کہ انتظامیہ کا کام ریاست کے قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں