حیدرآباد میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کا رروائی ، 28گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،

جمعہ 14 فروری 2020 23:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) حیدرآباد میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کا رروائی ، 28گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،حیدرآباد میں پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ ، فینسی نمبرز اور پولیس کے کلرز و لوگو لاگر کر گھومنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئی108گاڑیوں پر سے پولیس کے کلرز اور مونو گرام وغیرہ ہٹادیئے 88گاڑیوں سے بلیو لائٹس ہٹائی گئیں،398نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور474بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی270فیسنی نمبر ز پلیٹ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرادیئے گئے یوں مجموعی طور پر 1885گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور28گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ کی ہدایت پر پولیس یہ کاروائی جاری رکھے گی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں