سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع، کوہسار ایکسٹینشن ،گلشن قائد اورگلستان سر مست کے پلاٹوںکی 18فروری کو ہونے والی نیلامی ملتوی

پیر 17 فروری 2020 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع کوہسار ایکسٹینشن ،گلشن قائد اورگلستان سر مست کے پلاٹوںکی 18فروری کو ہونے والی نیلامی ملتوی کر دی گئی،آئندہ تاریخوں کا اعلان عدالتی فیصلہ سے مشروط۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد نے کوہسار ایکسٹینشن،گلشن قائد اور گلستان سر مست ہائوسنگ اسکیم کے رہائشی ،RCC کمرشل کم ریذ یڈنشل اور ایمنٹی پلاٹس کی نیلامی کے لئے 18 فروری تا 20 فروری نیلام عام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعض درخواست گذاران کی استدعا پر سند ھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے مذکورہ نیلامی کے خلاف حکم امتناع (stay oder)جاری کردیا ہے۔ادارہ ترقیات حیدرآباد نے عدالتی احکامات کی روشنی میں منگل 18 فروری سے جمعرات 20 فروری تک ہونے والی نیلامی کو ملتوی کردیا ہے نیلامی کی نئی تاریخوں کا اعلان عدالت کے آئندہ احکا مات کی روشنی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں