نجی ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر عبدالعزیز میمن کے قتل کے خلاف حیدرآباد کے صحافیوں کا احتجاج

منگل 18 فروری 2020 00:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) حیدرآباد پریس کلب کے باہر حیدرآباد یونین آف جرنلٹس کے تمام گروپس کی جانب سے محراب پور میں کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کے قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ناز سہتو ، خالد کھوکھر ، اقبال ملاح ، حمید الرحمن اور حامد شیخ نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ نوشیرو فیروز میں صحافی کے قتل کا فوری نوٹس لے اور پولیس کی لاپروائی اور مقتول کے ایس ایس پی نوشیرو فیروز سے متعلق خدشات کا نوٹس لیا جائے اور اس قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے انہوں نے کہاکہ شہید عزیز میمن کے سوئم کے بعد سندھ کے صحافی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مظاہرے میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی سندھ کے رہنما عبدالوحیدقریشی بھی شریک ہوئے جبکہ مظاہرے میں صحافیوں اور فوٹو جرنلٹس اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں