ایچ ڈی اے مزدور یونین نے سی بی اے یونین کی جانب سی(کل)ہڑتال کی حمایت کر دی

منگل 18 فروری 2020 17:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ایچ ڈی اے مزدور یونین نے سی بی اے یونین کی جانب سے 19 فروری کی ہڑتال کی حمایت کر دی،مزدور مفادمیں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان،حمایت کا فیصلہ CBA یونین کی جانب سے باضابطہ دعوت پر کیا گیا۔شعبہ نشر و اشاعت HDA مزدور یونین کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق HDA مزدور یونین کا ہنگامی اجلاس منگل کی سہ پہر سوک سینٹر حیدرآباد میں صدر ساجد تقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئر مین امتیاز علی کو لا چی ، نائب صدرجبار ہاشمی، جنرل سیکر یٹری انصاف علی لاشاری ،قربان علی شیخ،عمران زئی،عرفان قریشی،دلشاد سموںاور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں واسا اور HDA ملازمین کے حقوق کے دفاع اور ادارہ کے و سیع تر مفاد میں CBA یونین کی جانب سے 19 فروری کو شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کرنے کے اعلان کی بلا مشروط حمایت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے جنرل سیکر یٹری انصاف علی لاشاری نے کہا کہ 9 ماہ سے واسا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی ایک المیہ ہے جس کے لئے HDA کی تمام یونینوں نے اپنے طور پر ہر سطح پر آواز اٹھائی لیکن انتظامیہ کو مزدوروں کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں۔اور اب صورتحال بر داشت سے باہر ہو چکی ہے لہذا HDA مزدور یونین نے مزدوروں کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مہران ورکرز یونین CBA کی جانب سے مذکورہ احتجاجی تحر یک کی بھر پور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے جملہ عہد یدران و کار کنان اور ہمدرد واسا ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اتحاد میں یکجہتی کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب بند کرنے سے عوام کو جو تکلیف کا سامنا ہوگا ہم اس کے لئے پیشگی معذرت خواہ ہیں لیکن یہ فیصلہ موجودہ حالات میں ہماری مجبوری بن چکا ہے۔واضح رہے کہ مہران ورکرز یونین CBA کے جنرل سیکر یٹری محمد اسلم عباسی نے منگل کی دو پہر مزدور یونین کے جنرل سیکر یٹری انصاف علی لا شاری سے با ضا بطہ ملاقات کر کے اس اہم مسئلہ پر مل کر کام کرنے کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں