سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن کا اعلامیہ جاری

جمعرات 20 فروری 2020 21:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن کے اعلامیہ کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کے احکامات پر ڈیمولیشن سیل نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر و افسران کی سر براہی میں حیدرآباد ریجن کے مختلف علاقوں میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے (۱) پلاٹ سٹی سروے نمبرB-220 ، واقع حسن علی آفندی ٹاؤن، تعلقہ سٹی (۲) پلاٹ سٹی سروے نمبر1018/3 & 1018/3-A، واقع تالاب نمبر03 ، آفندی ٹاؤن روڈ، وارڈ"G" ، تعلقہ سٹی (۳) تین عدد پلاٹس واقع سنگھار ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، ٹنڈو جام، تعلقہ رورل ضلع حیدرآباد پر ناجائز تعمیرات کو سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت سر بمہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بذریعہ ہذا تمام مالکان و ذمہ داران تعمیرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر منظوری نقشہ جات تعمیرات کرنے سے گریز کریں ، بصورت دیگر ان کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 اور ریجنل انٹیریم بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن(R.I.B & T.P.R-2018) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں