تنظیم اساتذہ پاکستان کی تیسری سالانہ سندھ تعلیمی کانفرنس 23 فروری کو منعقد ہوگی

جمعرات 20 فروری 2020 23:58

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کی تیسری سالانہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار 23 فروری کو ہوگی کانفرنس کا آغاز صبح ساڑھے 10 بجے مہران آرٹس کونسل لطیف آباد 7 میں ہوگی میاں اکرم،محمد حسین محنتی،ڈاکٹر ناصر،انوار زئی ودیگر خطاب کریں گے اسکول،کالج اور جامعات کے اساتذہ پر مشتمل ملک گیر تنظیم ''تنظیم اساتذہ پاکستان'' کے زیر اہتمام ایک روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس اتوار کو منعقد ہورہی ہے کانفرنس تعلیمی ماہرین،علماء،دانشور،صحافی ودیگر طبقات کی نمائندہ شخصیات خطاب کریں گی پہلے سیشن میں تلاوت،نعت اور درس قرآن کے بعد شاہد وارثی چیلنجز آف ایجوکیشن،شاہ نواز فاروقی اسلام کا تصور تعلیم اور موجودہ نظام تعلیم اور راؤ جلیل احمد کامیاب استاد کے موضوع پر خطاب کریں گے نماز ظہر کے بعد دوسرے سیشن میں موجودہ تعلیمی اور ہم کے موضوع پر مذاکرہ ہوگا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین شیخ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد سیشن کی صدارت کریں گے دیگر مقررین میں ضیاء الدین بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کراچی یونی ورسٹی پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر شہناز غازی،جامعہء سندھ کے پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں،ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی،تنظیم اساتذہ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ابو عامر اعظمی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن حیدرآباد ریجن زین العابدین لغاری،سابق ایم این اے،سی اے گولڈ میڈلسٹ اور امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی شامل ہیںتنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم خصوصی اور پروفیسر نصراللہ لغاری اختتامی خطاب کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں