احتساب عدالت حیدرآباد نے جرم ثابت ہو نے پر دو بھائیوں کو سزا سنادی

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) احتساب عدالت حیدرآباد نے جرم ثابت ہو نے پر دو بھائیوں کو سزا سنادی ،ایک بھائی بری ، احتساب عدالت حیدرآباد نے ایک مشروب ساز فیکٹری کے سابق منیجر رضوان احمد خان اور ان کے بھائی نیئر احمد خان کو لاکھوں کے کاروبار کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے کا جرم ثابت ہو جانے پر 9سال قید اور فی کس 99لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے‘2015ء میں ایک مشہور برانڈ سے تعلق رکھنے والے رضوان احمد خان نے اپنے بھائی نیئر احمد خان کی مدد سے ایک کاروبار شروع کیا تھا جس میں عوام کو جھانسہ دیکر ان سے لاکھوں روپے بٹور لیے اور رضوان احمد ملک سے باہر چلا گیا جس کے بعد2016ء میں نیب نے نیئر احمد خان اور ان کے ایک اور بھائی فہیم احمد خان کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی تھیں رضوان احمد خان گذشتہ سال پاکستان آیا تو نیب نے اس کو بھائیوں سمیت حراست میں لے لیا اور جرم ثابت ہو جانے پر رضوان احمد خان اور نیئر احمد خان کو مذکورہ سزا سنائی جبکہ ایک بھائی فہیم احمد خان کو بری کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں