واسا ملازمین کی آٹھ ماہ سے رکی تنخواہیں ادا کی جائیں،تنظیم ( ایم کیوایم پاکستان ) بحال کمیٹی

پیر 30 مارچ 2020 23:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) تنظیم ( ایم کیوایم پاکستان ) بحال کمیٹی کے مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین ،سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی واراکین کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ واسا ملازمین کی آٹھ ماہ سے رکی تنخواہیں ادا کرائی جائیں تاکہ ان کی پریشانی اس بُرے وقت میں کچھ کم ہو سکے ، ادارہ ترقیات کے تمام ملازمین اس برے حالات کا شکار ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دے رہے ہیں آپ سے گزارش ہے کہ تمام واسا ملازمین کی تنخواہیں جو کہ ان کا حق ہے ،جن سے وہ آٹھ ماہ سے محروم ہیں انہیںدی جائیں تاکہ ان کا اور ان کے گھر والوں کی مشکلات کا مداوا ہو سکے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں