راشن کی تقسیم کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا تفصیلی پروگرام قبل از وقت فراہم کریں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

پیر 6 اپریل 2020 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ راشن کی تقسیم کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا تفصیلی پروگرام قبل از وقت فراہم کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے اور ضلع بھر میں یو سی سطح پر مستحقین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حکومت کی جانب سے دئیے گئے راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران سے اجلاس کرتے ہوئے دی، ڈی سی عائشہ ابڑو نے متعلقہ افسران کو ھدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے راشن کی تقسیم کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر حیدرٴْباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ راشن کی گاڑیوں کی نقل و حرکت سے متعلق بھی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ رکھیں، انہوں نے افسران کو راشن کی تقسیم کیلئے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کر کے راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر تمام متعلقہ افسران نے یقین دلایا کہ آج کے دن میں ہی تمام تر مطلوبہ انتظامات کر لیے جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مرحلیوار راشن تقسیم کی جائے گی اور اس ضمن میں موثر لاک ڈائون کو یقینی بنایا جائے جبکہ سماجی مفاصلہ اختیار کرنے سمیت دیگر احتیاطی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ راشن کی تقسیم کے دوران ایک جگہ پر رش کم سے کم ہو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا.

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں