کوویڈ19کی ٹیسٹنگ کے لئے 9سینٹر کام کررہے ہیں ، ڈاکٹر لالہ جعفر

منگل 14 جولائی 2020 00:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر نے کہا ہے کہ کوویڈ19کی ٹیسٹنگ کے لئے 9سینٹر کام کررہے ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں FCPSڈاکٹرز کی نگرانی میں لوگوں کے ٹیسٹ کر رہی ہیں ، سندھ میں کوویڈ 19سے اموات کی شرح 1.3سے 1.7فیصد ہے، ہسپتالوں کی ایڈمنسٹریشن بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ڈاکٹر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر لوگوں کو علا ج و معالجے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ تہذیب سے پیش آئیں اور ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان کو بہتر میڈیکل سروس حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لالہ جعفر نے کہا کہ چند روز میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہسپتالوں کا دورہ کرے گی، چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے کہا کہ کوویڈ 19کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کا کردار قابل تعریف ہے اور تاجر برادری ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، حکومت کی طرف سے کوویڈ 19وبا ء پر قابو پانے کے لئے سندھ بشمول حیدرآباد میں اچھے اقدامات کئے گئے ہیں، چیمبر کی صحت عامہ سب کمیٹی کے چیئر مین ناصر احمد خان نے ڈی ایچ او کی توجہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی لا پرواہی اور مریضوں کو ادویہ کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ، ہسپتالوں کی انتظامات کو درست کرنے کی ضرورت ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں بھی مزید سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے، بھٹائی ہسپتال میں مریضوں کو ہنگامی بنیاد پرٹریٹمنٹ نہیں دیا جاتا بلکہ ان کو کہا جاتا ہے کہ وہ سول ہسپتال سے رجوع کریں ، ایسے واقعا ت سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ، تاجر برادری سمجھتی ہے کہ آپ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے، چیمبر کے سابق نائب صدر ضیا ء الدین نے کہا کہ ڈی ایچ او صاحب نے بہت حوصلہ افزا باتیں کی ہیں اور تاجر برادری کی بہت سے شکایات ختم کردی ہیں ، ہسپتالوں کی نگرانی کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر ز کی اچھی خدمات پر عوام اور تاجربرادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ان کے کارناموں کو سراہتی ہے ، نائب صدر الحاج گلشن الٰہی نے اختتامی کلمات میں کوویڈ 19وبا ء سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی، اجلاس میں سابق سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ ، پیر سید محمود آئی جعفری، وسیم جی ، حاجی اختیار آرائیں ، سید یاور علی شاہ ، ضیا ء مسرور جعفری ، عبد الستار خان ، یوسف میمن ، حفظ الرحمن ، کھتری رسول بخش تاج ، غلام قادر کھتری ، عبد الوحید شیخ، جاوید اقبال ، فیضان الٰہی ، احسن ناغڑ، محمد اقبال شیخ و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں