شعبہ واساکے ملازمین کی 6ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میںآج دھرنا دیا جائے گا

منگل 14 جولائی 2020 00:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کی طرف سے شعبہ واساکے ملازمین کی 6ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج 14جولائی منگل پریس کلب حیدرآباد پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ شعبہ واسا کے ملازمین کے صبر کا امتحان نہ لیں اور ان کی تمام تنخواہیں، پنشن فوری ادا کرے کیونکہ مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ ان حالات سے مجبور ہو کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے حیدرآباد کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بند کردیں اس سے پہلے کے حالات اس حد تک چلے جائیں HDAانتظامیہ ہوش کے ناخن لیں اور تمام تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ملازمین عید الاضحی اپنے عقیدے کے مطابق منا سکیں بصورت دیگر HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ واٹر سپلائی اینڈ سیوریج کے نظام کو بند کروانے کی ذمہ دار ہوگی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں