سندھ یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،داخلوں کے لیے طلبہ و طالبات سے رشوت لینے پرکمپیوٹر آپریٹرگرفتار

منگل 14 جولائی 2020 00:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) محکمہ انسدادِ رشوت ستانی کی ایک ٹیم نے سرکل آفیسر ساجد بھٹو اور انسپکٹر ذوالفقار سرکی کی قیادت میں ایڈمنسٹریشن بلاک پر چھاپہ مار کر ایڈمیشن برانچ کے کمپیوٹر پروگرامر آپریٹر مکیش کمار کو گرفتار کرلیا گرفتار ہو نے والے مکیش کمار پر داخلوں میں ہیر پھیر کرنے اور طلبہ وطالبات سے بھاری رشوت وصول کرنے کا الزام ہے اس حوالہ سے 6ماہ قبل ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاکر وب کو داخلوں اور امتحانات میںزیادہ نمبر دلوانے کے لیے اسے پیسے لیتے ہو ئے دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن اس حوالہ سے تحقیقات کررہی تھی اور دو سیکورٹی گارڈ کے ملوث ہو نے کے بھی ثبوت ملے ہیں جس کے بعد محکمہ انسدادِ رشوت ستانی نے یہ کاروائی کی ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں