حیدرآباد میں کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق ،تعداد62ہوگئی

منگل 14 جولائی 2020 00:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) حیدرآباد میں کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق ،تعداد62ہوگئی ، 37نئے مریض بھی سامنے آگئے حیدرآباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں قدرِ کمی آئی ہے اور پیر کو صرف37نئے مریض ظاہر ہو ئے ہیں جنہوں نے اسپتال کے بجائے گھروں میں قرنطینہ کرنے کو ترجیح دی ہے حیدرآباد میں گھروں میں قرنطینہ کرنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 533ہوگئی ہے جبکہ اسپتالوں میں 47مریض داخل ہیں پیر کو حیدرآباد کے آئیسولیشن وارڈ میں کوٹری کا رہائشی کرونا وائرس سے متاثرہ مریض58سالہ ممتاز علی بھٹوجاں بحق ہو گیا جس کے بعد حیدرآباد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہو نے والے مریضوں کی تعداد62ہوگئی ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں