حیدرآباد،پسند کی شادی جرم بن گئی ،مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے،تہمینہ جونیجو

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پسند کی شادی کرنے والی شہدادپور کی رہائشی تہمینہ جونیجو نے وزیراعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ، ایس پی شکارپور اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ثمینہ زوجہ محمد ہاشم جونیجو نے بتایا کہ وہ ضلع شکارپور گڑھی یاسین کے گوٹھ محمد صالح جونیجو کی رہائشی ہے اور ان دنوں شہدادپور میں رہائش پذیر ہوں، انہوںنے 31اگست کو اپنی مرضی سے محمد اسماعیل جونیجو سے مقامی عدالت میں پسند کی شادی کی جس کے بعد سے مجھے اور میرے شوہر کے اہل خانہ کو مقامی پولیس نے تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور وہ میرے عزیزوں کے ساتھ مل کر میرے شوہر کے اہل خانہ کو ہراساں کررہے ہیںلہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں