ٹ* اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی خان حکومت کوگرنے نہیں دے گی،یونس دانش

اتوار 20 ستمبر 2020 19:10

-حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ حلوہ کی فکر میں مبتلا اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی خان حکومت کوگرنے نہیں دے گی کیونکہ حکومت اوراپوزیشن دونوں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنے اپنے حصہ کے حلوہ کی فکر ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی خان حکومت خطرات سے دوچار ہوتی ہے اپوزیشن جماعتیں حلوے کے حصول کی خاطر اسے استحکام دینے کا باعث بنتی ہیںحکومت گرانے کے اپوزیشن کے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوتے رہے ہیں قوم اس وقت حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے یہ پوچھنا جاتی ہے کہ ڈھائی سالہ دورمیں اب تک پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں،بجلی،گیس،پیٹرول ،چینی ، آٹے اور ادویات کی گرانی کوروکنے، کورونا کی آڑ میں تعلیمی انڈسٹری کو تباہ کرنے، ملک کے معماروں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے،کرپٹ افراد کو کہڑے میں لانے ،کشمیر ،فلسطین کے سلگتے کے ہوئے مسائل کے حل ،سرحدوں پر منڈلاتے خطرات ،بھارتی جارحیت ،اوربین الاقوامی فورم پرپاکستان کے امیج کر بہتر بنانے کیلئے ابتک کیا پیش رفعت ہوئی ہے اور اس میں اپوزیشن جماعتوں نے کیا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف ایشوز کی آڑ میںحکومت اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹا کراپنے مقاصد پورے کرتی رہی ہے اور اپوزیشن جماعتیںاپنے مفادات کیلئے حکومتی اقدامات کو تقویت فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن دونوں عوام سے بھنڈا مزاق کررہے ہیں عوام کا معیارزندگی جس تیزی کے ساتھ پستی کا شکار ہے اس کی نظیر نہیں ملتی،اشیاء خوردونوش کی گرانی ،بطور ایندھن استعمال ہونے والے اشیاء بجلی ،گیس پیٹرول،LPGکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں،جنسی بے راہ روی ،زیادتی کیس،مدارس اصلاحات ،ٖایف اے ٹی ایف قانون سازی پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے،کشمیر سے دستبرداری سمیت ختم نبوت ،ناموس رسالت قوانین میں تبدیلی جیسے اقدامات پر اپوزیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس سے بخوبی انداہ لگایا جاسکتا ہے کہ حلوہ کی فکر میں مبتلا اپوزیشن جماعتیں کی اے پی سی ہاتھی کے ہاتھ کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مصداق ثابت ہوگی جس سے قوم کے زخموں پر مزید نمک پاشی کی جائے گی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں