عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے،

بدھ 21 اکتوبر 2020 22:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسافر اور شرپسند حکومت بحران پیدا کر کے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ، آئی جی اور سندھ پولیس کے معاملے پر وفاقی وزرائ کے غیرذمہ دارانہ بیان بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں مسئلہ اٹھایا جبکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرائ پولیس افسروں کے چھٹی پر جانے کو پی پی پی کی سازش قرار دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں