جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی مجلس شوری کا اجلاس

ملک کی موجودہ صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور حیسکو کے خلاف احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی مجلس شوری کا اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو کی زیر صدارت مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور حیسکو کے خلاف احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انھوںنے حیدرآباد کے ذمہ داران سمیت کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا کہ حیسکو کے خلاف جماعت اسلامی کی جاری احتجاجی تحریکوں کی وجہ سے محکمہ وزارت توانائی، پاور کو اسلام آباد سے سرکولر جاری کرنا پڑا کے ٹرانسفارمر لگانے کے پیسے عوام سے نہ لیے جائیں ۔

اجلا س میں امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امیر عبدالقیوم حیدر، جنرل سیکریٹری مطاہر خان ، جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، مہنگائی، بجلی بحران کے خاتمے سے لیکر روزگار کی فراہمی تک حکومت نے جتنے بھی وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان سمیت اپنا حقیقی کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شہر حیدرآباد موئن جو دڑو، کچرے کے ڈھیر اور سیوریج سسٹم بوسیدہ و تباہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف گندا پانی کھڑا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق بروقت بلدیاتی انتخابات کرا کے اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کیے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔ بر وقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہوگا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ وزارت توانائی ، پاور کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق حیسکو کے کرپٹ افسران نے ٹرانسفارمر لگانے کے نام پر عوام سے پیسے لیے گئے ہیںانہیںفوری طور پر واپس کرائے جائیں، کرپٹ عملے کو بر طرف کر کے قانونی کاروائی کی جائے اور بلوں سے ڈیٹکیشن کا خاتمہ کیا جائی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں