کئی ماہ گزر جانے کے باوجود لیبر کورٹ حیدرآباد میںجج مقرر نہ ہونے سے غریب مزدوروں میں مایوسی پھیل رہی ہے، مسعود حیدر

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) عام لوگ اتحاد کے رہنما مسعود حیدر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مزدور دشمنی پر اتر آئی ہے۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود لیبر کورٹ حیدرآباد میں جج مقرر نہ ہونے سے غریب مزدوروں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہران شوگر ملز ٹنڈوالہیار نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے جس پر وہاں کام کرنے والے محنت کشوں لیبر کورٹ حیدرآباد میں کسی ایماندار جج کی تعینات کا انتظار کرتے کرتے پریشان ہوگئے ہیں لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی جج مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہران شوگر ملز ٹنڈوالہیار کے مالکان چند ہزار روپے کا لالچ دے کر کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کورٹ کے چکر میں دھکے کھاتے کھاتے مرجاؤ گے لیکن انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر محنت سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ مہران شوگر ملز ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ کی مزدور دشمنی کا نوٹس لیا جائے اور لیبر کورٹ حیدرآباد میں جج کی تقرری یقینی بنائی جائے۔محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور انھیں انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں