پولیو کے عالمی دن کے موقع پر روٹری کلب حیدرآباد کی جانب سے عبداللہ اسپورٹس گرائونڈ میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر روٹری کلب حیدرآباد کی جانب سے عبداللہ اسپورٹس گرائونڈ میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیٹ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ بنیادی طور پر اس تقریب کا مقصد پولیو سے متعلق عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہی- انہوں نے روٹری کلب حیدرآباد کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پولیو کے حوالے سے روٹری کلب نے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے -ڈی ایچ اوحیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر نے کہا کہ انشااللہ بہت جلدہم سب ملکر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور وہ دن بہت دور نہیں جب پاکستان کا نام بھی پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا-۔

(جاری ہے)

تقریب سے روٹری انٹرنیشنل حیدرآباد چیپٹر کے سریش کمار اور عمران سمیع نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی، اے ڈی پی اینڈ ڈی عامر حسین جتوئی ،ڈاکٹر جمشید،امام بخش مگسی، کاظم علی جتوئی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے اسٹروک کھیل کر ٹورنامینٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ٹورنامینٹ کا افتتاحی مئچ پریس کلب الیون اور ڈپٹی کمشنر الیون کے مابین کھیلا گیاجو کہ ڈی سی الیون نے دوسرے اوور میں ہی بہ آسانی ہدف حاصل کر کے اپنے نام کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں ایس ایس پی حیدرآباد الیون اور روٹری کلب الیون نے بھی حصہ لیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں