حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گیا ،پاک سرزمین پارٹی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری و اراکین کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد کی ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے تعلقہ سٹی لطیف آباد قاسم آباد میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تھوڑے فاصلے کا سفر بھی کئی گھنٹوں میں طے ہو پاتا ہے اور روزانہ ہزاروں شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث انتہائی ذہنی اذیت و جسمانی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس کے باعث وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہوتے ٹریفک پولیس کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی اور شہر میں جگہ جگہ تجاوزات اور پتھاروں کی سرپرستی اور تحفظ دینے کے عمل میں ٹریفک کے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور متعلقہ بلدیاتی ادارہ پتھاروں و ٹھیلے والوں سے فی پتھارا / ٹھیلہ 20/- 10/- / روپے فی کس بھتہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث ٹھیلے والے روڈز پر آجاتے ہیں ٹریفک اہلکار خاموش تماشائی بن کر رہ جاتے ہیں بیان میں مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک کی دن کے اوقات میں شہر میں داخلے کی پابندی کے باوجود پولیس کی نظروں سے اوجھل ہے موٹرسائیکل و گاڑیوں کی آمد ورفت فٹ پاتھ پر قبضوں اور کم عمر ڈرائیور کے باعث حادثات آئے روز جنم لے رہے ہیں شہر بھر میں ٹریفک پولیس کی عملداری کہی نظر نہیں آتی اور شہر بھر کی عوام اس صورتحال کے باعث قیمتی وقت و قیمتی جانوں سے سخت پریشان ہیں ہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس سربراہ سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر بھر میں ہنگامی طور پر ٹریفک نظام کی درستگی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں