پاکستان مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کی میڈیا سیل کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس

مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تب اہی، بجلی، گیس، خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت ،متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی گئی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 20:27

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کی میڈیا سیل کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی منعقد ہوا، اجلاس میں متفقہ طورپر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تب اہی، بجلی، گیس، خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سے جلداز جلد نجات ہی ملک و قوم کو معاشی دلدل میں مزید دھنسنے سے بچاسکتی ہے، اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کی بحالی، آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے پی ڈی ایم کی تاریخی جدوجہد کی کامیابی میں اپنے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تشکیل اور ووٹ چور حکومت سے نجات کیلئے اے پی سی کے ایجنڈے اور مقاصد کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہے۔ اجلاس میں کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے اورا ن کے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر پر بے بنیاد پرچے کے اندراج کی شدید مذمت اور احتجاج کرتا ہے۔ اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ اس حوالے سے تمام حقائق، ذمہ داروں کے ناموں کے ساتھ قوم کے سامنے لائے جائیں اور کسی مصلحت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں