حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ آ سکی، ضلعی انتظامیہ خاموش

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ آ سکی، ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نوٹیفکیشن پر عمل کرانے کے لئے ابھی کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا جس کے تحت آٹے کی فی کلو قیمت 7 روپے کم ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے فلور ملوں اور چکیوں کو سرکاری گندم رعائتی نرخوں پر فراہم کرنے کے آغاز کے بعد آٹے کی ایکس مل فی کلو قیمت 41.83 روپے اور 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 418.30 روپے مقرر کی ہے اور گذشتہ روز اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا مگر اس پر عملدرآمد کے آثار ابھی نظر نہیں آ رہے، فلور مل کا آٹا اب بھی 60 روپے فی کلو سے زیادہ ہے جبکہ چکی کا آٹا 68 روپے کلو تک دستیاب ہے پرچون کی قیمت اور زیادہ ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت اضلاع کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرائے کہ وہ سرکاری قیمت پر عمل کو یقینی بنائے اور ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ورنہ سرکاری قیمت کا تعین سرکاری سیاسی چال کے سوا کچھ نہیں، محکمہ خوراک کے افسران اور فلور مل مالکان مل کر شہریوں کا خون چوستے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں