جشن عید میلادالنبیؓ کے سلسلے میں سول کورٹ حیدرآباد سے پریس کلب حیدرآباد تک وکلا برادری نے میلاد مصطفیؓ ریلی نکالی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) جشن عید میلادالنبیؓ کے سلسلے میں سول کورٹ حیدرآباد سے پریس کلب حیدرآباد تک وکلا برادری نے میلاد مصطفیؓ ریلی نکالی جس میں سنیئر وکلا ایس ایم سلام ایڈوکیٹ، ضیا الدین شیخ، سلیمان سروری ایڈوکیٹ، عبدالرحمن ایڈوکیٹ، وقاص صدیقی ایڈوکیٹ، کامران قریشی ایڈوکیٹ، اکرم آرائیں ایڈوکیٹ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے اختتام پر وکلا رہنماں نے خطاب میں کہا کہ سرکار دو عاؐکی آمد ناصرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے آپؓ کی آمد کا ہی نتیجہ ہے کہ ظلم کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف امن و سلامتی کا دور شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں