جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول حیدر آباد میں'' ایجوکیشن پروموشن پروگرام'' کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

پیر 26 اکتوبر 2020 18:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) حیدرآباد کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول حیدر آباد میں'' ایجوکیشن پروموشن پروگرام'' کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے اختتامی سیشن سے اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر اسلامک سرکل آف نارتھ امریہ ڈاکٹر شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد معاشرے کے غریب عوام کے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانا ہے اور غریب بچوں سے فیسوں میں کمی کے ساتھ تعلیم کے حصول میں ان کی مدد بھی کی جاتی ہے اور مکمل فسیں معاف کرنے کے ساتھ انہیں مفت کورس بھی فراہم کیاجاتا ہے تاکہ غریب بچے احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے اداروں سے تعلیم حاصل کرکے نکلنے والے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ با صلاحیت شہری بنے کے ساتھ ڈاکٹرز،انجینئرز،وکیل بن کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔تقریب سے ایسوی ایشن کے جنرل سیکریٹری اصغر علی خان یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسکول میں غریب طبقے کے بچے پڑھتے ہیں جن کے والدین کے پاس دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا ہے لیکن ہماری ایسوسی ایشن کا مشن ہے کہ ایسے بچوں کی مکمل حوصلہ افزئی کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ان کو اگے بڑھایا جائے تاکہ انے والا کل ان کے روشن مستقبل بن سکے،جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کمبوہ،پرنسپل سید محمد قمرنے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میں اسکول ہذا کے طلباء و طالبات نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے حمد و نعت پیش کی اور مختلف زبانوں میں تقریریں کرنے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ذہنی آمازئش کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ جبکہ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ وطالبات میں شیلڈز اور ٹرافی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں