جشن عید میلادالنبی ﷺ، ثروت اعجاز قادری کی ایک روزہ دورے پر حیدرآباد آمد، فقید المثال استقبال کیا گیا
فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کئے جارہے ہیں ،عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے سرکار دو عالم کی عزت و ناموس ہمارے لئے ریڈ لائن ہے جو اسے کراس کرنے کی کوشش کرے گا اسے نیست و نابود کر دیں گے،سربراہ پاکستان سنی تحریک
پیر 26 اکتوبر 2020 22:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردگان نے فرانسیسی صدر کو پاگل قرار دیا تو فرانس نے اپنے سفیر کو یہ کہہ کر ترکی سے واپس بلا لیا کہ اس سے ہمارے صدر کی توہین ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب فرانسیسی صدر کی توہین فرانس کو برداشت نہیں تو ہم اپنے پیارے نبی کی توہین کس طرح برداشت کرسکتے ہیں ۔
ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم کی عزت و ناموس ہمارے لئے ریڈ لائن ہے جو اسے کراس کرنے کی کوشش کرے گا اسے نیست و نابود کر دیں گے، ہم وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا علان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبا ت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کیا کہ کیا تمہیں 70 سالوں میں پینے کا صاف پانی ملا، سڑکیں ملی، روزگار ملا ہے، مہنگائی ختم ہوئی، علاج معالجے کی سہولت ملی ں اورکیا ہمارے بچوں کو تعلیم جیسی سہولت ملی ہے، اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو پھر ایک مرتبہ نبی کے غلاموں کو آزما کر دیکھو اور اس ملک میں نظام مصطفی کی بہاریں لا کر دیکھو جس مقصد کے لئے اس ملک کو بنایا گیا تھا اس مقصد کے نفاذ کے لئے ہمارا ساتھ دو۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں قرآن و سنت کا قانون موجود ہے ہمیں کسی اور قانون کی ضرورت نہیں ہے اور ہم قرآن و سنت کو ہی سپریم لا ء مانتے ہیں اور اسی کو اپنے ملک میں نافذ کریں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 70 سالوں سے اقتدار کے مزے لینے والے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد سڑکوں پر تماشہ لگا رہے ہیں اوریہ لوگ عید میلادالنبی ﷺکے مقدس ایام میں ہی احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا پیر محمد خالد حسن عطاری، صوبائی رہنما محمد عمران سہروردی، ضلعی صدر محمد عابد قادری، اراکین ضلعی کمیٹی بچل بلوچ سلطانی، محمد شفیق میئو، سید ساجد علی کاظمی، علامہ غلام حسین ،علامہ حسین عارف، مولانا عبد الماجد اور علامہ وقار مدنی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٓ حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے
سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2020 ء کا زبانی امتحان ریجنل آفس کراچی میں شروع
صوبائی وزیر جام خان شورو کی زیر صدارت اکرم واہ کی بحالی کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے ، اسکے ڈیزائن کا جائزہ ..
سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2020 کے زبانی امتحان کا آغاز کر دیا
جامعہ سندھ ، بیچلرز ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی حیدر آباد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن ..
کوئی بھی حکومت بزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتی، چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن آف پاکستان
وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک گروپ کے صدور سے الگ الگ ملاقات
ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کا سول ہسپتال کا دورہ ،سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے کے زخمیوں ..
جامشوروکے قریب انڈس ہائی وے پرحادثہ، 6 افراد جا ں بحق، 30 سے زائد زخمی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر اظہار افسوس
حیدرآباد پولیس اورراہزن گینگ کا مقابلہ، 1 ملزم گرفتار
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز