ماضی میں حکومتوں نے اتنے قرضے لئے جو 70 سال میں نہیں لئے گئے،عمر ایوب

ہم نے جب حکومت سنبھالی تو مسلم لیگ (ن) نے خزانے میں صرف ہفتے کا زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب روپے تھا ، بجلی کے حوالے سے ان حکومتوں نے جو معاہدے کئے ان میں کرپشن کی گئی، حیدرآبا دمیں میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں نے ماضی میں اتنے قرضے لئے جو 70 سال میں نہیں لئے گئے۔ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو مسلم لیگ (ن) نے خزانے میں صرف ہفتے کا زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب روپے تھا ، بجلی کے حوالے سے ان حکومتوں نے جو معاہدے کئے ان میں کرپشن کی گئی۔

وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآبا دمیں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر حلیم عادل شیخ، ایم پی اے جمال صدیقی، خرم شیر زمان، ایم کیوایم کے ایم این اے صابر قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمر ایوب خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کا الائنس صرف ذاتی مفادات کو تحفظ دینے، چوریاں چھپانے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بجلی کے حوالے سے جو بھی غلط معاہدے ہوئے وہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں نے کئے ۔ سندھ میں نئے ذخائر دریافت نہ کئے جانے کی وجہ سے گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گیس کی قلت ہے اور ایل این جی کے ذریعے اس کوپورا کررہے ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت نہ کئے جانے کی وجہ سے تیزی سے گیس ختم ہورہی ہے ۔

سابقہ حکومتوں نے پی آئی اے، اسٹیل مل سمیت دیگر اداروں کو کرپشن کرکے ختم کردیا ، ہماری حکومت آنے کے بعد جو ہمیں حالات ملے وہ بہت خراب تھے ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں نے ماضی میں اتنے قرضے لئے جو 70 سال میں نہیں لئے گئے۔ ہم نے جب حکومت سنبھالی تو مسلم لیگ (ن) نے خزانے میں صرف ہفتے کا زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب روپے تھا ، بجلی کے حوالے سے ان حکومتوں نے جو معاہدے کئے ان میں کرپشن کی گئی ، شمسی توانائی کے جو معاہدے ہم نے ساڑھے 6 روپے یونٹ میں کئے ہیں وہی معاہدے نواز شریف دور میں 18سے 24روپے یونٹ میں کئے تھے۔

ہماری حکومت نے آکر کرپشن کو ختم کی۔ انہوں نے کہاکہ حیسکو جلد ہی نئے گرڈ اسٹیشن بنائے گا ، بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف مہم جاری رہے گی ۔ایک ہفتے کے اندر حیسکو اور حیدرآباد چیمبر کے نمائندے اپنی بہتری کیلئے سفارشات پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جتنے بھی جلسے کرلے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پاکستان کے عوام ان کو معاف نہیں کریں گے، کوئٹہ میں جاکر وہ غداری کی بات کرتے ہیں ، پاکستان کے عوام محب وطن ہیں وہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ، پیپلزپارٹی نے سندھ میں صحت، تعلیم ، پانی اور زندگی کی دیگر سہولیات کے حوالے سے جو حالات پیدا کئے ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ سندھ 50 سال پیچھے چلا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو عوام نے پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اور یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آنے والے انتخابات میں جس طرح کراچی سے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح پورے سندھ سے کامیابی حاصل کریںگے۔عوام میں ہمیں پذیرائی مل رہی ہے، ہمارا ہاتھ عوام کی نفس پر ہے ، انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا موقف تھا کہ ساری گیس سندھ سے آتی ہے ہم اسے ایکسپورٹ کرتے ہیں ، اب سندھ میں بھی گیس ختم ہورہی ہے کیونکہ نئے ماضی کی حکومتوں نے گیس کے نئے ذخائر دریافت نہیں کئے اور اب انہیں دریافت کرنے میں 5 سال کا وقت لگے گا ۔ ملک میں بھی گیس کی قلت ہے جسے ایل این جی سے پورا کررہے ہیں ، ہماری حکومت گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے ذخائر دریافت کررہی ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں