سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا فرانس میں توہین رسالت ﷺکے خلاف احتجاج

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:19

حیدر آباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلاءنے فرانس میں توہین رسالت کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ  کیا ۔

(جاری ہے)

سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ بھر کی عدالتوں میں توہین ِ رسالت کے خلاف ہڑتال رہی حیدرآباد میں بھی سندھ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا جس میں فرانس کے صدر کی ہرزہ سرائی کی پرزور مذمت کی گئی اور متنبہ کیا گیا کہ مغرب اپنی حرکتوں سے باز آجائے اور مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر فرہاد علی ابڑو نے کہاکہ نبی ﷺ پر ہماری جان بھی قربان ہے بار کے جنرل سکریٹری ممتاز عالم لغاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ وکلاءبرادری فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسسی صدر کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتی ہے اجلاس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد کیریو نے بھی خطاب کیا جبکہ وکلا برادری نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور فرانس کے صدر کے خلاف نعرے لگائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک اور آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے دینی جذبات سے کھیلنے والوں پر پابندی لگائے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں