لوڈشیڈنگ پی پی اور مسلم لیگ کی کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے ہے، ٹرانسمیشن کے نظام کو جلد بہتر کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب

بدھ 28 اکتوبر 2020 23:39

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی سرکٹ ہائوس میں پریس کانفرنس میں صحافیوں نے حیسکو میں کرپشن، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ قانون کے خلاف بھاری ڈیٹیکشن بلوں کے اجرا پر سخت سوالات کئے جن کا وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ایک سینئر صحافی نے کہا کہ آپ حیسکو چیف کو بلائیں کیا وہ حلفیہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے افسران نے کبھی قانون کے تقاضے پورے کر کے ڈیٹیکشن بل جاری کیا ہے، چوری کرائی جانے والی بجلی کا نقصان پورا کرنے کے لئے دفتر میں بیٹھ کر آدھے شہر کو بھاری غیرقانونی ڈیٹیکشن بل جاری کر دیئے جاتے ہیں جس پر عمر ایوب نے کہا کہ اس سلسلے میں بات ہوئی ہے اس کا سدباب کیا جائے گا، ایک صحافی نے کہا کہ ٹرانسفارمر خراب ہو جائے ہفتوں نہیں بنتا جب تک ہزاروں روپے حیسکو اہلکاروں کو نہ دیئے جائیں، دوسرے صحافی نے کہا ٹرانسفارمر کا 50 ہزار سے کم بھتہ حیسکو والے نہیں مانگتے ،اس کا وزیر توانائی نے کوئی جواب نہیں دیا ،ایک صحافی نے حیدراباد میں بجلی کی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی نشاندہی کی، عمر ایوب نے کہا کہ یہ پی پی اور مسلم لیگ کی کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے ہے، ٹرانسمیشن کے نظام کو جلد بہتر کیا جا رہا ہے آج حیسکو اور پارٹی رہنماں سے تجاویز طلب کی ہیں جلد جن پر عمل ہو گا، ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی پیٹرول ادویہ مافیا کو 4 ماہ پہلے بے نقاب کرنے کا کریڈٹ لیا تھا ان میں کئی تو اب بھی کابینہ میں بیٹھے ہیں ان کے خلاف حکومت کیا ایکشن لے رہی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ مافیا کوئی بھی ہو وزیراعظم اسے ہرگز معاف نہیں کریں گے سخت ایکشن ہو گا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد نے ایم این اے صابر قائم خانی کی قیادت میں وزیر توانائی سے ملاقات کی اور بجلی کے بحران سمیت شہر کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں