اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم ارباب کاحیدرآباد چیمبر آف کامرس کے دورے پر تاجران سے خطاب

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:35

حیدرآباد۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجران کو اندازہ نہیں ہے کہ مقررہ نرخ کی خلاف ورزی پر کتنی شکایات آتی ہیں ، ضلعی حکومت کے مقررہ نرخ پر عمل در آمد کرنا دکانداروں کی ذمہ داری ہے ، ملک شاپ کیپر مقرر ہ نرخ پر دودھ فروخت کریں ، باڑا مالکان ایسو سی ایشن سے مل کر ملک شاپ کیپر کی شکایت کا ازالہ کرائیں گے ، دکاندار مصنوعات کی کوالٹی پر توجہ دیں ، آٹا چکی کے نرخ مقرر کریں گے ، آٹا چکی مالکان عمل درآماد کو یقینی بنائیں ، شہر میں تزئین و آرائش پہلے سے زیا دہ ہوئی ہے ، مزید چوراہوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے گا ، انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے تاجر برادری تعاون کرہے ، کلاتھ مارکیٹ اور چو ڑی مارکیٹ کا جلد دو رہ کر کے تاجروں کے مسائل حل کریں گے ، ٹریفک پلان آئندہ ہفتے کام شروع ہو گا قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے اے ۔

(جاری ہے)

سی ۔ سٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، تاجر برادری عوام کی بہتری کے لئے آپ کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہیں محمد طارق شیخ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد سندھ میں سب سے زیا دہ ریوینیو جنریٹ کرتا ہے عوام کو سہولت حاصل نہیں ، ریشم بازار عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ ، جامع کلاتھ مارکیٹ میں خواتین خریداروں کو چلنے کاراستہ نہیں ملتا ، اوسطً تیس ہزار خریدار بازار آتے ہیں ، پارکنگ کی سہولت نہیں ہے واش روم کا انتظام نہیں ہے ، دکاندار آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ تجارتی مراکز میں پارکنگ سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جائیں ۔

سابق سینئر نائب صدور محمد شاکر میمن نے کہا کہ میڈی کیم نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بورڈ نصب کئے ہیں اور بلدیہ ٹیکس وصولی کے نوٹس جا ری کر رہا ہے ، یہ فلاحی کام ہے اس میں تاجران سے تعاون کیا جائے ، محمد عارف نے کہا کہ گڈس ناکہ شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا شاہراہ کو فو ری تعمیر کیا جائے ۔

سابق نائب صدر ضیاءالدین نے کہا کہ شہر کے کچھ پیٹرول پمپ پر مہنگا پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے ،یوسف میمن نے کہا کہ شہر میں آپ نے کام کیا ہے ، لو گ آپ کو اچھے نام سے جانتے ہیں تاجربرادری آپ کے ساتھ ہے ، ہارون آرائیں نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹا چکی کو ڈیمانڈ سے کم گندم دے رہا ہے ،اوپن مارکیٹ میں گندم تیریپن روپے کلو اور پسائی کی لاگت چودہ روپے پچاس پیسے ہے ، اس صورت میں آٹا چکی مالکان مجبور ہیں، آٹا چکی مالکان کے آٹے کے نرخ علیحدہ مقررہ کئے جائیں ۔

جاوید ٹریفک نظام کو ٹریفک مینجمنٹ بور ڈ بحال کیا جائے ، چیمبر نے ٹریفک پلان دیا ہے ، اس پر بھی نظر ثانی کی جائے اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ ، سابق سینئرنائب صدور محمد شاکر میمن ، محمد عارف ، سابق نائب صدور ضیا ءالدین ، پیر الحاج گلشن الٰہی سمیت اراکین یوسف میمن ، حاجی اختیار آرائیں ، علی احمد ، جاوید اقبال ، سید یاور علی شاہ ، یوسف دادا ، ضیا ءمسرور جعفری ، احسن ناغڑ ، عبد الوحید شیخ ، محمد حسین غو ری ، محمد اسلم نربان ، ہارون آرائیں ، محمد طارق شیخ ، الطاف قریشی ودیگر شریک تھے 

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں