فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کا احتجاج

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی صدر کیخلاف نعرے لگائے، احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے مرکزی رہنماعبدالکریم شیخ، ایچ یو جے کے صدر حمید الرحمن، سیکریٹری شیراز ڈاہری اور الطاف کوٹی نے خطاب کرتے ہوئے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو مغرب کی کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی ایماپر توہین آمیز خاکے بنا کر پوری امت مسلمہ پر حملہ کیا گیا ہے، ان خاکوں کو کسی صورت اظہار رائے کی آزادی قرار نہیں دیا جاسکتا، فرانس کا یہ عمل نہ صرف دہشتگردی ہے بلکہ یہ بدترین انتہاپسندی کی ایک مثال ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ کیلئے مسلمان اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، فرانسیسی صدر کے معافی مانگنے تک امت مسلمہ فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرے اور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایچ یو جے کے نائب صدر ناصر شیخ، دانش نفیس، شکیل پٹھان، عامر علی، شیراز بھٹی، سلیم ملاح، قاضی شکیل، یاسر راجپوت، علی حمزہ زیدی، محمد وقاص، دانش پیرزادہ، اعجاز لغاری، ریاست ناغڑ، سردار احمد، جاوید چراغ، علی شیخ، انور چانڈیو، عاشق ساند، امتیاز آرائیں، ندیم خاور، مشرف حسینی، کامران جاکھرو اور دیگر صحافی،فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں