فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور فرانس کا جھنڈا جلایا گیا، حیدرآباد کے صحافیوں نے حمید الرحمن، الطاف کوٹی، ناصر شیخ ودیگر کی قیادت میں مظاہرہ کیا، تحریک لیبک لائرزفورم کی جانب سے سلیمان سروری ایڈوکیٹ، قیصر خان ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تحریک انصاف لیڈیز ونگ کی جانب سے نازش فاطمہ، سیما شیخ ودیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور فرانس کے صدر کے فوٹو وفرانسیسی جھنڈا نذر آتش کرتے ہوئے نفرت کا اظہار کیا گیا اس موقع پر رہنماں نے کہاکہ فرانس کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے ڈیرھ ارب سے زائد مسلمانون کی دل آزاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہر بات برداشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا گستاخوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گااقوام متحدہ فوری نوٹس لے اور مسلم ممالک باالخصوص حکومت پاکستان فوری طورپر فرانس سے تعلقات ختم کرکے اس کی اشیا کا بائیکاٹ کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں