دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل جامعہ خلیلیہ کے تحت 26واں سالانہ جلوس نکالا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل جامعہ خلیلیہ کے تحت 26واں سالانہ جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مفتی اعظم سندھ وبلوچستان مفتی احمد میاں برکاتی نے کی جلوس پرچم کشائی کریں کے بعد المرکز البرکاتی جامعہ خلیلیہ الوحید کالونی سے کیا گیا، علامہ جواد رضا برکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام سخاوی فرماتے ہیں کہ میلاد کا باقاعدہ اہتمام ورواج میلاد النی کے نام سے تین صدی کے بعد ہوا اس کے بعد عالم اسلام میں عاشقان مصطفی شایان شان طریقے سے مناتے چلے آ رہے ہیں اور تاقیامت مناتے رہیں گے، انہوں نے رینجرز پولیس وضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں