انڈس لیبر یونین سیسی سندھ کے وفد کی پیپلز لیبر بیورو سندھ نائب صدر سے ملاقات

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) انڈس لیبر یونین سیسی سندھ کے ایک وفد نے یونین کے صدر مشتاق علی کلہوڑو کی سربراہی میں پیپلز لیبر بیورو سندھکے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو اور جنرل سیکریٹری سید فیاض علی شاہ سے ملاقات کی وفد میں گل محمد مہر بادشاہ خٹک عتیق الرحمان میرانی ودیگر بھی شامل تھے وفد نے انڈس لیبر یونین کی پیپلز لیبر بیورو سے الحاق کی درخواست پیش کی وفد نے کہاکہ ہماری یونین کے عہیداران کی بنیادی وابستگی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے ہم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر ایونٹ کے موقع پر یونین کی جانب سے ادارے میں پروگرام منعد کے ہیں پیپلز لیبر بیورو کے رہنماں نے انڈس لیبر یونین کے ساتھ الحاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد الحاق کا نوٹیفیکشن جاری کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں