جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں جاری داخلوں کی تاریخ میں 13 نومبر تک توسیع کر دی گئی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں جاری داخلوں کی تاریخ میں 13 نومبر تک توسیع کر دی گئی، انٹری ٹیسٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جامعہ سندھ جامشورو میں تعلیمی سال 2021 کے تحت مختلف 57 شعبوں میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں جاری داخلوں میں 13 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے، ڈائریکٹر ایڈمیشن کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق بیچلر یا ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے لینے کے خواہشمند جامعہ کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن فارم پر کر سکتے ہیں، آن لائن فارم پر کرنے کے دوران 2500 روپے کا ایک چالان جاری ہو گا جس کو ڈان لوڈ کر کے حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرانا ضروری ہے، بیچلر ڈگری پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری طرف ڈائریکٹر ایڈمیشن کی طرف سے جاری ایک اور سرکیولر میں ایل ایل بی، بی ایس الیکٹرانک انجنیئرنگ، بی ایس ٹیلی کمیونیکیشن انجنیئرنگ، بی ایڈ (1.5) اور (2.5) سال، ایم ایڈ اور پی جی ڈی (ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن) سمیت بیچلر و ماسٹرز ڈگری صبح و شام پروگرامز میں زیرتعلیم طلبا کی سہولت کیلئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 27 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں