تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری سٹی حیدرآباد نے تین پرائمری اسکولز 5 روز کے لئے بند کر دیئے

جمعہ 20 نومبر 2020 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (ایم) سٹی حیدرآباد نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر حیدرآباد سٹی کے تین پرائمری اسکولز 5 روز کے لئے بند کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (ایم) سٹی حیدرآباد اسماعیل لغاری نے تعلقہ سٹی کے تین اسکولوں گورنمنٹ پرائمری اسکول الیاس آباد، گورنمنٹ پرائمری اسکول لیاقت کالونی نمبر 1 اور گورنمنٹ پرائمری اسکول رضا میموریل کے ہیڈماسٹرز کو ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں اسکول 19 سے 23 نومبر تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آپ کے اسکول کے متعدد طلبہ کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں اس لئے دیگر بچوں اور اسٹاف کو وائرس سے بچانے کے لئے اسکول آئندہ 5 روز کے لئے فوری بند کر دیئے جائیں، اس دوران کورونا وائرس سے متاثرین کے زیراستعمال کلاس رومز، اسٹاف رومز اور ددیگر سہولتیں پانچ روز کے لئے بند کر دی جائیں اور انہیں وائرس سے پاک کیا جائے، متاثرہ کلاسز کا حصہ رہنے والے افراد کورونا وائرس سے متعلق جاری ایس او پیز پر مکمل عمل کریں اور خود کو قرنطینہ کر یں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں