ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن آفس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا

منگل 24 نومبر 2020 16:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی آفس واقع بھٹائی نگر میںکووڈ 19 کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت نہ صرف تمام دفتری عملے کو دوران ڈیوٹی بلکہ اپنے قانونی مسائل کے حل کیلئے حیدرآباد سمیت ریجن کے مختلف اضلاع جات سے آنے والے پولیس افسران و اہلکار اور ملاقاتیوں کیلئے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی جاری ہے علاوہ ازیں دفتری عملے اور آنے والے ملاقاتیوں کا وقتا فوقتا ٹمپریچر گن سے ٹمپریچر بھی چیک کیا جارہا ہے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی آفس کے عملے کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آفس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنے دفتر میں کرونا ایس او پیز کو چیک کیا اور مختلف برانچز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایک وبائی مرض ہے جو خطرناک حد تک تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ہمیں سختی سے کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگاایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اپنے اور اپنے پیارو کی جانوں کی حفاظت، خود بھی کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں