عوام حلیم عادل شیخ کی صحت یابی کے لیے دعا کریں ،عمران قریشی

منگل نومبر 23:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے حیدرآباد کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سندھ کے ہردلعزیز لیڈر حلیم عادل شیخ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہرممکن احتیاط کریں کیونکہ اس مرتبہ کورونا وائرس کی لہر زیادہ شدید ہے جس سے انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، لہٰذا حکومت کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خود کو بھی اس موذی وائرس سے محفوظ بنائیں اور اپنے عزیز واقارب ، دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی محفوظ کریں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے شکار مریضوں کیلئے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کررہی ، ابھی تک نہ تو قرنطینہ سینٹر بنائے گئے ہیں اور نہ ہی اس موذی بیماری کے ٹیسٹ کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی بھی وفاقی حکومت کے کھاتے میں ڈال کر خود کو بری الزمہ بنانا چاہتے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ صحت، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دیگر شعبوں کی بدحالی کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جو صرف کرپشن ، لوٹ مار اور زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام صوبائی حکومت کے آسرے میں رہنے کے بجائے اپنے طورپر احتیاطی تدابیر کریں تاکہ خود کو محفوظ بناسکیں۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments