ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل کا ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا دورہ

موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

بدھ 25 نومبر 2020 23:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے بدھ کو ایس ایس پی آفس حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے ان کا استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو سلامی پیش کی، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے ساتھ ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کیا اور تمام انچارج صاحبان نے اپنے روز مرہ کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے تمام دفاتر میں صفائی وغیرہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے ساتھ ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی جبکہ ایس ایس پی نے ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں