ایس بی سی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا اجلاس ،نئے ڈی جی شمس الدین سومرو کو مبارکباد

جمعرات 26 نومبر 2020 17:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے ایک اجلاس منعقد کیا اور نئے آنے والے ڈائریکٹر جنرل ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شمس الدین سومرو کو مبارکبار پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے مزید کہا کہ ہمیں 15000/- ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جارہی ہے جب کہ گورنمنٹ آف سندھ کے نوٹیفیکیشن کے تحت مزدور کی تنخواہ کم از کم 17500/- ہزار روپے مقرر کی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ملازمین نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب محنت کش ملازم کا گذارا ممکن نہیں ہے، مزیدیہ کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات اور تعلیمی اخراجات میں رو ز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے دال روٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے خدارا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے غریب کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں فی الوقت اضافہ کیا جائے اور جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں