حیدرآباد،صبح ساڑھے 11 سے دوپہر3 بجے تک شادی کی اجازت نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سندھ حکومت نے حیدر آباد میں رات کو منعقد ہونے والی شادی و دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں شادی کی تقریبات سے متعلق بڑا فیصلہ ہے جس کے تحت حیدرآباد کے شہری رات کو شادی کی تقریب منعقد نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدر آباد میں اب صرف دن میں شادی کی تقریبات ہوں گے جبکہ ایس او پیز کے تحت شادی و دیگر تقریبات کو صرف آئوٹ ڈور منعقد کی جائیں گی۔سندھ حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا جس تحت یکم دسمبر سے شادی کی تقریبات صبح 11 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں بازار، مارکیٹ اور دکانوں پر کپڑوں کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی جبکہ شہریوں کو بند جگہ پر رش لگانے سے گریز کرنا ہوگا۔حکومت نے واضح کیا کہ سرکلر کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں