اپوزیشن جماعتیں ملک کے غریب عوام کو کورونا جیسی مہلک بیماریوں کی طرف دھکیل رہی ہیں،عمران قریشی

پیر 30 نومبر 2020 17:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ حکومت مخالف جماعتیں ناکام جلسے کرکے اپنے مفادات کے حصول کیلئے ملک کے غریب عوام کو کورونا جیسی مہلک بیماریوں کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جتنی تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس کے بعد سرکاری سطح پر تمام تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں لیکن اپوزیشن کی کچھ جماعتیں جو ماضی میں ملک کو لوٹتی رہیں اور جن کیخلاف کرپشن کے مقدمات بنائے گئے تھے لیکن وہ حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنی بدعنوانیوں پر ریلیف چاہتی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اس طرح کے کسی بھی عمل پر مفاہمت نہیں کریں گے وہ صاف کہہ چکے ہیں کہ پہلے این آر او دیا تھا اور نہ اب دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج جو ملک کی صورتحال ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھی پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ(ن) ، جیے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتیں ہیں جو برسہا برس سے اقتدار میں رہیں لیکن انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ملک کی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں۔

(جاری ہے)

آج جب نیب کی عدالت ان سے ان جائیدادوں کی ذرائع آمدنی معلوم کرتی ہیں تو وہ اس کا جواب دینے کے بجائے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید شروع کردیتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جلسوں کی سیاست اب ناکام ہوچکی ہیں عوام جانتے ہیں کہ ان جلسوں سے نہ تو حکومت چلے گی اور نہ ہی ان کے مفادات پورے ہوں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں