ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے اللہ کے ولیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کے عملی نفاذ کی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا، صاحبزادہ زبیر

پیر 30 نومبر 2020 23:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کردین کو بدنام اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے، کرپشن ،بیروزگاری،مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کر کے خان صاحب اقتدار میں آئے تھے، اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اللہ کے ولیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کے عملی نفاذ کی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جامع مسجد صدیق اکبرمیںجے یو پی لطیف آباد کے زیر اہتمام گیارہویںشریف کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کردین کو بدنام اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے کرپشن ،بیروزگاری،مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کر کے خان صاحب اقتدار میں آئے تھے اس وقت کرپشن ،بیروزگاری،مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے کرپٹ ،اور خائن افرادحکومت کی صفوں میں موجود ہیں عوام کو نان جویں سے بھی محروم کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جارحانہ حملے کررہا ہے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مگر افسوس حکومت داخلی اور خارجی محاذپر مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے، انہوںنے کہا کہ جن کے دل عشق مصطفیٰ سے سرشار ہوتے ہیں اللہ انہیں مخلوق کا محبوب بنادیتا ہے علامہ جمیل احمد نعیمی نے محبت رسول ؐکی عالمگیر تحریک انجمن طلباء اسلام کی بنیاد رکھی اور لاکھوں نوجوانوںکے قلوب عشق مصطفیٰؐ سے منور کئے محبت رسولؐ کے طفیل غلامی رسولؐ میں موت بھی قبول ہے کا جذبہ موذن کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت ؐاور ختم نبوت ؐکے محاذ پر چوکیداری کی اللہ نے ان دونوں بزرگوں کو محبت رسولؐ کے طفیل مخلوق خدا کامحبوب بنادیا،انہوں نے کہا کہ حضرت غوث اعظم سیدنا محی الدین عبدالقادرجیلانیؒ مادرزادولی کامل تھے اللہ نے انہیں بے پناہ فیض و کمالات عطاء فرمائے جوانہیں عشق مصطفیٰؐ کے طفیل نصیب ہوئے، انہوںنے کہا کہ اس ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے اللہ کے ولیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کے عملی نفاذ کی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا،مدینہ طیبہ کے بعد پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا اس ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے اور سیکولر نظریات سے نجات دلانے کیلئے نوجوان میدان عمل میں نکل کر قریہ قریہ نظام مصطفیٰؐ کا پیغام پہنچائیں ان شاء اللہ اس ملک میں نظام مصطفیٰؐ کا سورج جلد طلوع ہوگا، کانفرنس میں پیر سعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی،ناظم علی آرائیں ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،مفتی محمد اسلم مدنی ،ارشاد حسین نقشبندی ،قاری محمد اعظم ،مولانا محبوب زبیر ،صدام حسین ، قاری طلعت محمود ،عبدالرئوف الوانی ،محمد رضوان ،علامہ صلاح الدین،مولانا افضال راٹھور،مولانا نصیر قاسمی ،قاری غلام سرور امینی نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں