سندھ زرعی یونیورسٹی نے مختلف فصلوں کے بیج ، آم ، کیلے اور مختلف اقسام کے سبزیوں اور مختلف پھلوں کی نئی اجناس پر تحقیق کرنے کا عزم

جمعرات 14 جنوری 2021 23:54

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سندھ زرعی یونیورسٹی نے مختلف فصلوں کے بیج ، آم ، کیلے اور مختلف اقسام کے سبزیوں اور مختلف پھلوں کی نئی اجناس پر تحقیق کرنے کا عزم ۔ آبادگاروں کو تصدیق شدہ بیج کی فراہمی اوربیماریوں سے پاک کیلے کے پودے اور اپنے فارمز پر تیار کئے گئے بیج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین اور اسکالرز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ، یونیورسٹی اپنے تجرباتی فارموں میں گندم اور کپاس کی نئی اقسام تیار کرے گی، جبکہ باغبانی کے شعبے میں آم کی 45 نایاب اقسام موجود ہیں، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ماہرین آم کی نئی اجناس پر تحقیق کا کام شروع کریں، انہوں نے کہا کہ شعباجات اور پی ایچ ڈی اسکالرز کاشتکاروں کو گندم اور کپاس کا تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کے لئے تحقیقی کام کو تیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامعہ کے شعبوں کو کمرشلائیزیشن کی طرف گامزن کریں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ایسے شعبے مالی طور پر خود کفیل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا آبادگاروں کو پانی، سوائل اور دوسرے زرعی مسائل کے حل، مویشیوں میں امراض کی تشخیص کیلئے، فیلڈ تک فنی سہولیات کی فراہمی کے لئے ماہرین کی قیادت میں فیلڈ ٹیمیں تشکیل دیں، انہوں نے کہا کہ میں سندھ زرعی یونیورسٹی مختلف اقسام کے بیج ، آم ، کیلے، سبزیوں اور پھلوں کی مختلف اجناس پر تحقیق کی جائے اور اس ضمن میں سیڈ سرٹیفکیشن، اور رجسٹریشن کی مد میں مدد کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے داخلی وسائل کو زیادہ موثر بنانے کے تدریسی شعباجات کے سربراہان اپنے تحقیقی منصوبے تجویز کریں، انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی حاضری اور خاص طور پر پوسٹ گریجویٹ اسکالرس کلاس رومز اور فیلڈ میں میں موجودگی کو اولین ترجیح دینا ہوگی اس موقع پر کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے ڈین پروفہسر ڈاکٹر قمرالدین چاچڑنے فیکلٹی کے مسائل اور کارکردگی کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا ، اس موقع پر وائس چانسلر کے تدریسی امور کے مشیر ڈاکٹر عبد اللہ آریجو ، ڈائریکٹراوریک ڈاکٹر الطاف سیال ، ڈائریکٹر فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز ڈاکٹر اعجاز سومرو، ڈائریکٹر کوالٹی انھاسمنٹ سیل انجینئر ریاست علی کبر ، ڈاکٹر ظہور سومرو ، ڈاکٹر قمرالدین جوگی ، ڈاکٹر محرم قمبرانی ، ڈاکٹر غلام مرتضی جامڑو ، ڈاکٹر صبا امبرین میمن۔

اعجاز سومرو اور دیگر موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں