ہم عوام اور خاص طورپر نوجوانوں کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عبدالجبار خان

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ہم عوام اور خاص طورپر نوجوانوں کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ عوام ہی جمہوریت کا سرچشمہ ہیں اور اگرا ن کے مسائل حل ہوںگے تو معاشرے میں بہتری اور اصلاح ہوسکے گی۔ وہ لطیف آباد میں القریش اور کاروان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ’’پیغام محبت و یکجہتی ‘‘ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

عبدالجبار خان نے کہاکہ حیدرآباد محبت و یکجہتی کا مرکز ہے اور یہاں رہنے والے تمام افراد چاہئے وہ کسی بھی رنگ و نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ آپس میں محبت اور بھائی چارے سے رہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ سندھ کی دھرتی مہمان نوازی اور محبت سے مالا مال ہے اور حکومت کی بھی یہ اولین کوشش ہے کہ شہری اور دیہی حلقوں میں رہنے والے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق اور ان کے جائز مسائل حل کئے جائیں ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنے حلقے میں جو بھی شہری اور دیہی آبادی پر مشتمل ہے بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں ، پانی،سیوریج ، سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر جیسے مسائل کافی حد تک حل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حلقے کے غریب عوام کو اُن کے ثمرات مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لطیف آباد کے عوام کے بنیادی مسائل کیلئے نہ صرف عملی کام کریں بلکہ ان مسائلوں کو وقتاً فوقتاً اسمبلی میں بھی اٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے خود حکومت کی توجہ ان مسائل کے حل کیلئے مرکوز ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں